Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ’’اردو زبان و ادب۔ موجودہ عالمی تناظر میں‘‘ کے موضوع پر پٹنہ میں عالمی اردو کانفرنس

’’اردو زبان و ادب۔ موجودہ عالمی تناظر میں‘‘ کے موضوع پر پٹنہ میں عالمی اردو کانفرنس

پٹنہ،11فروری (سیاست ڈاٹ کام )’’اردو زبان و ادب۔ موجودہ عالمی تناظر میں‘‘کے موضوع پر پٹنہ میں دو روزہ عالمی اردو کانفرنس کل منعقد ہوگی جس کا افتتاح 12فبروری کو بہار اقلیتی بہبود کے وزیرپروفیسر عبدالغفور کریں گے ۔ یہ اطلاع بہار اردو اکیڈمی کے سکریٹری اور مشہور افسانہ نگار مشتاق احمد نوری نے دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بہار اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی کانفرنس میں ملک و بیرون کے مشاہیر ادب شرکت کررہے ہیں۔ اس افتتاحی سیشن کی صدارت سلطان اختر نائب چیرمین بہار اردو اکیڈمی کریں گے اور استقبال و تعارف پروفیسر اعجاز علی ارشد وائس چانسلر مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی جب کہ نظامت میں خود (مشتاق احمد نوری) انجام دوں گا۔انہوں نے بتایاکہ پہلے سیشن کے اجلاس میں ضامن جعفری امریکہ، پروفیسر خلیل طوقار ترکی، ڈاکٹر وفا یزدان منش ایران، قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر ارتضی کریم دہلی’ ڈاکٹر آصف علی محمد ماریشس شرکت کریں گے ۔ انہوں نے دوسرے دن کے اجلاس (13فروری) کے تین سیشن ہوں گے جس میں پہلے سیشن کی صدارت پروفیسرقدوس جاوید کشمیر اور ڈاکٹر جاوید دانش کناڈا مشترکہ طور کریں گے اور اس میں پروفیسر انور پاشا دہلی’ ڈاکٹر غضنفر علی، ڈاکٹر ظفر کمال سیوان اور ابرار رحمانی اپنامقالہ پیش کریں گے ۔مسٹر مشتاق احمد نوری نے بتایا کہ دوسرے سیشن کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر خواجہ اکرام الدین سابق ڈائر کٹر قومی اردو کونسل اور پروفیسر علیم الدین پٹنہ کریں گے جب کہ اس سیشن کے مقالہ نگار وفیسر علیم صبا نویدی ، شہاب الدین قطر’ڈاکٹر مشتاق احمد دربھنگہ’ زین الدین ہزاری باغ’ ڈاکٹر زرنگار یاسمین پٹنہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیسرے سیشن کی صدارت ڈاکٹر کارداش ذکائی ترکی اور پروفیسر اعجاز علی ارشد کریں گے اور اس سیشن میں مقالہ پیش کرنے والوں میں مشرف عالم ذوقی’ ڈاکٹر سیدا حمد قادری’ نازیہ ماریشس اور مقصود انور قطر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT