Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو زبان کا نئی نسل میں استحکام کے ساتھ ارتقاء

اردو زبان کا نئی نسل میں استحکام کے ساتھ ارتقاء

شعراء شمیم عباس ، لکشمن دوبے کا اردو ایکسپو مظاہرہ میں اظہار خیال
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کے اشتراک سے محبوب حسین جگر ہال میں اردو ایکسپو کے انعقاد پر سنٹرل پبلک ہائی اسکول کے طلباء وطالبات نے جو حیرت انگیز مظاہرہ کیا تھا ۔ اس کا انٹرنیٹ پر دنیا بھر میں لاکھوں اردو کے شائقین نے مشاہدہ کیا تھا ۔ حیدرآباد میں عالمی مشاعرہ کے ضمن میں ممبئی کے ممتاز شعراء شمیم عباس اور لکشمن دوبے نے ان طلبہ کے مظاہرہ کا مشاہدہ کرنے کے لیے سنٹرل اسکول کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ صدر انجمن محبان اردو جناب سید مسکین احمد اور سیاست کیرئیر کونسلر ایم اے حمید تھے ۔ سنٹرل اسکول کے طلبہ نے اردو کی نظم ، اردو شعراء ، کے حالات انسانی شاعری کے ساتھ غالب ، امجد حیدرآبادی ، اور علامہ اقبال کا شکوہ اور جواب شکوہ اور مظفر الدین نے اردو کی شعلہ بیان تقریر کر کے ان شعراء کو متاثر کیا ۔ جن کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ان شعراء کرام نے کہا کہ اردو زبان اگر نئی نسل میں منتقل ہوگئی تو اس کی بقاء و استحکام کے ساتھ ترقی کی راہیں ہموار ہوںگی ۔ جناب ظفر اللہ فہیم ڈائرکٹر اسکول نے خیر مقدم کیا ۔ حمیدہ بیگم نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ اس موقع پر سنٹرل اسکول میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ آخر میں ظفر اللہ فہیم نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT