Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو ماہر ، اردو عالم اور اردو فاضل دوبارہ جانچ دوبارہ گنتی کی تاریخ : ادارہ ادبیات اردو

اردو ماہر ، اردو عالم اور اردو فاضل دوبارہ جانچ دوبارہ گنتی کی تاریخ : ادارہ ادبیات اردو

حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کی اطلاع کے بموجب مرکز کے معتمدین و امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حاصل کردہ نشانات کی دوبارہ جانچ یا گنتی کے لیے درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ 23 فروری تا 2 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔ دوبارہ جانچ کے لیے 100 روپئے اور دوبارہ گنتی کے لیے 50 روپئے مقرر ہیں ۔ فیس بذریعہ ڈیمانڈ ڈرافٹ بحق ’ ادارہ ادبیات اردو ‘ یا نقد بہ اخذ رسید ادارہ پر داخل کریں ۔ درخواست فارم کے ساتھ میمورنڈم آف مارکس کی زیراکس منسلک کرنا ضروری ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-23310469 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT