Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / اردو ماہنامہ ’آجکل ‘کے 75 سال

اردو ماہنامہ ’آجکل ‘کے 75 سال

نئی دہلی8جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اردو رسائل کے قارئین کی تعداد میں دن بہ دن کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے پبلی کیشنز ڈویژن حکومت ہندکی ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر سادھنا راوت نے کہاکہ اردو میں جتنی شیرینی، لطافت اور کشش ہے، اردو داں اس سے اتنا ہی دور ہوتے جارہے ہیں۔یہ بات انہوں نے ماہنامہ ’آجکل‘ اردو کے پچھتر سال پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اردو کے تعلق سے اپنی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اجمیر کی رہنے والی ہوں اور اردو سے میرا لگاؤ بہت پرانا ہے اوردوسری زبان کامتبادل ہونے کے باوجود میں نے اردو سیکھی تھی۔ میں اردو کی موجودہ صورت حال سے بہت دکھی ہوں اور چاہتی ہوں کہ اردو کو اسی طرح فروغ دینے کی ضرورت ہے جس طرح پہلے دی گئی تھی۔
انہوں نے کہاکہ اردو کو فروغ دینے کیلئے اہل اردو اور اردو کو چاہنے والے حضرات سر جوڑ کر بیٹھیں اور اس کی ترقی کیلئے لائحہ عمل تیار کریں ۔

 

TOPPOPULARRECENT