Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو مسکن میں آج یونانی طبی تعلیم پر لکچر

اردو مسکن میں آج یونانی طبی تعلیم پر لکچر

حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس شاخ تلنگانہ کے زیر اہتمام یاد حکیم غلام رسول اور مسلسل یونانی طبی تعلیم پر لکچر کا بروز ہفتہ 10 بجے دن اردو مسکن خلوت انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر خواجہ بہاء الدین انصاری سکریٹری نے بتایا کہ ڈاکٹر افتخار جہاں بیگم نائب صدر کانفرنس صدارت کریں گی ۔ جلسہ ’ یاد حکیم رسول ‘ کو مہمان مقررین مولانا محمد فاروق علی ، ڈاکٹر ابوالحسن اشرف ، مولانا محمد فصیح الدین نظامی مخاطب کریں گے ۔ یونانی مسلسل طبی تعلیم کے لکچر کے سلسلہ میں ڈاکٹر محمد احسان الحق مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر محمد عاقل قادری ’ طبی اخلاقیات اور طب یونانی کی اہمیت ‘ پر مہمان لکچر دیں گے ۔ اراکین کمیٹی پروگرام ڈاکٹر خواجہ بدر الدین صدیقی ، ڈاکٹر عبدالرب اعظم ، ڈاکٹر رفیع حیدر شکیب ، ڈاکٹر عصیر ، حکیم سید غوث الدین ، حکیم غلام محی الدین ، ڈاکٹر سید زین العابدین خاں ، حکیم سید خواجہ عبدالوحید نے تمام یونانی اطباء ، طلباء وطالبات اور طبی کانفرنس کے ممبرز اور آر ایم پی حضرات سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT