Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ’ اردو میڈیا ۔ کل آج کل ‘ دوسرے ایڈیشن کی آج رسم اجرائی

’ اردو میڈیا ۔ کل آج کل ‘ دوسرے ایڈیشن کی آج رسم اجرائی

ڈاکٹر اسلم پرویز ، جناب سید وقار الدین قادری اور محمود علی کی شرکت
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز ایڈیٹر گواہ اردو ویکلی کی تصنیف اردو میڈیا کل آج کل کے دوسرے ایڈیشن کی رسم رونمائی وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اسلم پرویز ہفتہ 5 دسمبر کو 11-30 بجے دن سالار جنگ میوزیم ویسٹرن بلاک آڈیٹوریم میں انجام دیں گے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جناب سید وقار الدین مدیر اعلیٰ روزنامہ رہنمائے دکن سرپرستی کریں گے ۔ اس تقریب میں پروفیسر فاطمہ بیگم پروین سابق وائس پرنسپل و صدر شعبہ اردو جامعہ کالج آف آرٹس جامعہ عثمانیہ حیدرآباد ، پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری / ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی تلنگانہ ، جناب ظفر جاوید جنرل سکریٹری فیڈریشن آف اے پی ماینارٹیز ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس ، مہمانان اعزازی اور جناب علیم خاں فلکی ( جدہ ) ، جناب سعید الدین صدر انڈین انجینئرس اسوسی ایشن جدہ خصوصی مدعوئین میں شامل ہیں جب کہ شہر کی معروف شخصیات بھی شرکت کریں گے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اردو میڈیا کل آج کل 110 ابواب اور 500 صفحات پر مشتمل برصغیر ہندو پاک میں اردو میں میڈیا سے متعلق اس نوعیت کی پہلی کتاب ہے جس میں 500 تصاویر بھی شامل ہیں ۔ تقریب کے کنوینرس ڈاکٹر محمد شجاعت علی راشد ، جوائنٹ کنوینرس ڈاکٹر عبدالرشید جنید اور سید خالد شہباز ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT