Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو میڈیم اسکول تالاب میں تبدیل عہدیداروں کی لاپرواہی کی وجہ بارش کے پانی کی عدم نکاسی

اردو میڈیم اسکول تالاب میں تبدیل عہدیداروں کی لاپرواہی کی وجہ بارش کے پانی کی عدم نکاسی

آرمور۔/12اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمورمنڈل پرکٹ شہر کے سرکاری اردو میڈیم پرائمری و ہائی اسکول کے صحن میں بارش کا پانی تالاب کی شکل میں جمع ہوگیا ۔ طلباء و طالبات کو اسکول کے کلاس رومس میں جانے کیلئے دشواری ہوئی، طلباء یوم آزادی کے پروگرم کھیل کے مقابلوں میں شرکت سے قاصر ہیں۔ آرمور منڈل پرکٹ شہر کے اردو میڈیم ہائی اسکول و پرائمری اسکول ایک ہی جگہ واقع ہیں اس کا صحن ایک ہی ہے جو بارش کی وجہ سے تالاب کی مانند بھر جاتا ہے، اس کے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی انتظام نہیں ہے۔ یہ گراؤنڈ مسطح بھی نہیں ہے اس ضمن میں اسکول انتظامیہ نے گرام پنچایت عہدیداروںاور منڈل ایجوکیشن آفیسر، منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر، منڈل پریشد صدر سے ملاقات کی اور اس تعلق سے تفصیلی بات چیت کی لیکن اس اسکول کے گراؤنڈ کا چند ماہ قبل منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر پراوین کمار ، منڈل پریشد صدر نرسیا اور دیگر نے معائنہ کیا لیکن اس اردو میڈیم کے گراؤنڈ کا مسئلہ جوں کا توں رہ گیا ہے۔ اسکول کے طلباء کو اسکول میں داخل ہونے کیلئے اس پانی بھرے تالاب نما گراؤنڈ سے گذرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے کمسن طلباء اس پانی میں گررہے ہیں اس کے علاوہ جشن یوم آزادی کیلئے صرف دو دن باقی ہیں اس پروگرام کے تحت طلباء کیلئے کھیل کے مقابلے رکھے جاتے ہیں لیکن گراؤنڈ میں پانی جمع ہونے کی وجہ طلباء ان مقابلوں سے دور ہیں اور یوم آزادی کو اس گراؤنڈ میں پرچم کشائی تقریب کس طرح منائی جائے گی اور پروگرام کس طرح منعقد ہوگا؟ اس طرح اس اسکول کا یہ مسئلہ عرصہ دراز سے درپیش ہے اور مقامی حضرات کی توجہ اس مسئلہ پر مرکوز ہونے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ عہدیدار، سیاسی قائدین، مقامی رکن اسمبلی اس اردو میڈیم اسکول کے مسئلہ کو حل کرنے کی شدید ضرورت عوام محسوس کررہے ہیں تاکہ طلباء و طالبات کی مشکلات دور ہوں۔

TOPPOPULARRECENT