Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو میڈیم اسکول جماعتوں کی عدم تکمیل پر برہمی

اردو میڈیم اسکول جماعتوں کی عدم تکمیل پر برہمی

اوٹکور جنرل باڈی اجلاس سے موہن ریڈی ایم ایل اے کا خطاب
اوٹکور ۔12فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل پریشد اوٹکور کی جنرل باڈی کا اجلاس احاطہ منڈل دفتر اوٹکور میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر جناب رام موہن ریڈی ایم ایل اے مکتھل نے اردو میڈیم پرائمری اسکول کی دو کمرہ جماعتوں کی عدم تکمیل پر مسٹر وینکٹا ایم ای او پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئیکہا کہ آئندہ میٹنگ تک یہ کام تکمیل کرلیا جائے اور تمام زیر تعمیر عمارتوں کو جلد از جلد مکمل کرلینے کی انہوں نے سختی سے ہدایت کی ۔ جناب بھاسکر سرپنچ اوٹکور نے مستقر کے سرکاری دواخانے کو بے فیض بتاتے ہوئے کہاکہ اکثر دواخانے میں عوام عملہ کی عدم موجودگی اور ڈاکٹروں کے نہ ہونے سے مریضوں کو پریشانی لاحق ہے ۔ سرکاری دواخانے میں کتوں کے کاٹنے کے بعد دیئے جانے والے انجکشن بھی نہیں ہے ۔ ڈاکٹر کرن کمار ریڈی کو انہوں نے نشانہ ملامت قرات دیا کہ ڈاکٹر وقت پر نہیں رہتے ۔ اس موقع پر وینکماں ایم پی ڈی او ‘ پدماوتی ایم پی پی ‘ ڈاکٹر رحمن صدیق کوآپشن ممبر و دیگر موجود تھے ۔ جناب لکشما ریڈی کے مطابق اوٹکور منڈل ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول میں پی آر ,ی یو اساتذہ تنظیم کے 40سال مکمل ہونے پر جشن منایا گیا ۔ اس موقع پر پی آر ٹی یو کے ریاستی نائب صدر چندر شیکھر ریڈی ‘ سنتوش کمار نے اجلاس سے کہا کہ حکومت امتحانات کے موقع پر سی سی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے فی الفور اقدامات کرے ۔ انہوں نے پی آر ٹی یو اساتذہ کی ایک باوقار تنظیم ہے جو کہ اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ آگے ہے ۔ تنظیم کے اس یوم تاسیس کے موقع پر اساتذہ بھی مسرت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ریاستی آرگنائزسکریٹری گوپال گوڑ ‘ منڈل سکریٹری سرینواس ‘ وشواناتھم ‘ سریش راؤ ‘ سبھاش ریڈی ‘ چندا مولی ‘ سرینواس اور دیگر شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT