Monday , June 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو میڈیم اسکول منچریال کے شاندار نتائج

اردو میڈیم اسکول منچریال کے شاندار نتائج

منچریال۔/9مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدینتہ العلوم ہائی اسکول اردو میڈیم منچریال کے جماعت دہم کے نتائج 70فیصد رہے۔ یہ بات صدر مدرس مدرسہ ہذا جناب عبدالوحید نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جملہ 30 طلباء امتحان میں شریک ہوئے اور 21طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ 8.3 جی پی اے دو طالبات شبانہ یاسمین اور آمنہ بیگم نے حاصل کیا۔8.0 جی پی اے ثناء بیگم اور 7.7 جی پی اے چار طالبات آفرین بیگم، آمنہ بیگم، منہاج تبسم اور ثانیہ ناز نے حاصل کئے۔ صدر اردو ایجوکیشنل سوسائٹی جناب سید فیاض الدین، کرسپانڈنٹ مدرسہ جناب محمد کاظم اللہ کے علاوہ اساتذہ مدرسہ نے کامیاب طالبات کو مبارکباد دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT