Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو میڈیم اسکول کیلئے بورویل کی منظوری کا مطالبہ

اردو میڈیم اسکول کیلئے بورویل کی منظوری کا مطالبہ

سرپورٹاؤن ۔ 16ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کا 15 ڈسمبر کو رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور میجر گرام پنچایت سید خضرت حسین نے دورہ کیا ۔ اس موقع پر سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کے مسائل کے بارے میں ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین سے دریافت کیا ۔ اس موقع پر مقامی رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین اور سونپیٹ ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین نے رکن اسمبلی کونیرو کونپا کو بتایا کہ اردو میڈیم اسکول کے بچوں کو پینے کے پانی کی قلت ہورہی ہیں اور دوپہر کے کھانے کی اسکیم مڈ ڈے میلس کے دوران چھوٹے بچوں کو پینے کے پانی کیلئے کافی دشواریاں ہورہی ہیں ۔ اس لئے سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کے بچوں کو پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرتے ہوئے بورویل کی منظوری کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور اس کے علاوہ اردو میڈیم اسکول میں حصار بندی ہونے کی وجہ سے ہونے والی دشواریوں کے بارے میں بتاتے ہوئے سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کی حصار بندی کی منظوری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے مقامی مسلم میناریٹی قائدین اور ہیڈ ماسٹر سے کہا کہ سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کے بچوں کو پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے عنقریب بورویل اور حصاربندی کی منظوری کروانے کا رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے تیقن دیا ۔ اس موقع پر منڈل ایجوکیشن آفیسر ایس پرکاش ‘ سون پیٹ اردو میڈیم اسٹاف محترمہ حمیدہ پروین بھی موجود تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT