Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو میڈیم اقامتی اسکولس کے قیام کے فیصلہ کا خیر مقدم : میٹ

اردو میڈیم اقامتی اسکولس کے قیام کے فیصلہ کا خیر مقدم : میٹ

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ): موومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک تلنگانہ (میٹ ) نے تلنگانہ حکومت کے ہر ضلع میں ایک اقامتی اسکول کے قیام کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تلنگانہ کے تمام اضلاع جات میں اردو میڈیم ہائی اسکول ، جونیر کالجس کے قیام کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ میٹ کا ایک اجلاس یہاں سکندرآباد ( نلہ گٹہ دفتر ) پر منعقد ہوا جس کی صدارت صدر تنظیم جناب سید علی الدین نے کی ۔ جس میں تلنگانہ کے اقلیتوں کے تعلیمی ، سماجی ، معاشی مسائل پر غور و خوص کیا گیا اور ایک مستقل لائحہ عمل کے ذریعہ سماجی ، معاشی پسماندگی کے ازالہ کے لیے مفت گائیڈنس سنٹر کے قیام کا فیصلہ لیا گیا ۔ جناب سید امجد نے کہا کہ مختلف عنوانات سے بیداری پروگرام کے انعقاد کے ذریعہ شہریوں میں اپنی ذمہ داری فرائض کے تئیں شعور بیدار کرنے میں سرگرم رول ادا کریں۔۔

TOPPOPULARRECENT