Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو میڈیم سرکاری و امدادی مدارس کو امداد ، 913 درخواستوں کی وصولی

اردو میڈیم سرکاری و امدادی مدارس کو امداد ، 913 درخواستوں کی وصولی

درخواستوں کی جانچ جاری ، سکریٹری / ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری (سیاست نیوز) اردو میڈیم کے سرکاری اور امدادی مدارس کو انفراسٹرکچر کی فراہمی سے متعلق اسکیم کے تحت اردو اکیڈیمی کو 913 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع سے درخواستیں داخل کی گئی ہیں جن کی جانچ کا کام جاری ہے۔ اس اسکیم کے تحت ہر اسکول کو مختلف سہولتوںکی فراہمی کیلئے 50,000 روپئے جاری کئے جائیں گے۔ حکومت نے ابتداء میں 250 اسکولوں کو امداد جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ تاہم بعد میں یہ تعداد بڑھاکر 500 کردی گئی۔ اس اسکیم کیلئے 2.5 کروڑ روپئے بجٹ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ درخواستوں کی جانچ میں تمام ضروری قواعد کی تکمیل کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ہر اسکول کو پابند کیا گیا کہ وہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ذریعہ انفراسٹرکچر کی تفصیلات داخل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجٹ کی اجرائی کے بعد تمام اہل اسکولوں کو امدادی رقم جاری کردی جائے گی ۔ تلنگانہ میں اردو میڈیم اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کو بہتر بناتے ہوئے نتائج میں اضافہ کیلئے حکومت نے یہ اسکیم شروع کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT