Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو میڈیم طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

اردو میڈیم طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

منچریال۔19ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہرشا جونیئر کالج اردو میڈیم کے انٹر سال دوم کے طالبات نے انٹر سال اول کے طالبات کے اعزاز میں ایک استقبالیہ ترتیب دیا جس کی صدارت پرنسپال محمد شاکر علی نے کی ۔ اس تقریب میں انٹر سال دوم کی طالبات کو انٹر سال اول میں امتیازی نشانات حاصل کرتیہ وئے کامیاب ہونے پر انعامات دیئے گئے ۔ سیوکس لکچرار تنظیم ناز ‘ کامرس لکچرر ذیشان ترنم ‘ آمنہ بیگم ‘ فہیمہ بیگم اور انگلش لکچرر سادھوی نے بھی طالبات سے خطاب کیا ۔ نشاط نگار‘ ریشماں بیگم ‘ عائیشہ یاسمین نے کالج ٹاپرس کی حیثیت سے انعامات حاصل کئے ۔ انٹرسال دوم کی طالبات نے تقریب کے انتظامات میں حصہ لیا ۔ اس پروگرام میں انٹر سال اول اور دوم کے طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT