Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / اردو میڈیم ڈائٹ کالجس کے طلبہ کی تعلیم متاثر

اردو میڈیم ڈائٹ کالجس کے طلبہ کی تعلیم متاثر

منیجنگ اسٹاف کی عدم دستیابی ، ورنگل کے وفد کی جناب عامر علی خاں سے نمائندگی
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ گورنمنٹ کے ٹیچر ٹریننگ کے مراکز ڈائٹ میں ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کے تازہ احکامات کی روشنی میں جو ٹیچنگ اسٹاف ڈپٹیشن پر عارضی یقین تھا اور تدریسی خدمات انجام دے رہا تھا ان احکامات کی روشنی میں اسٹاف کو اپنے اسکول / کالجس کو واپس بھیجا دیا گیا ۔ اب ڈائٹ کالجس بالخصوص اردو میڈیم کے طلبہ بے حد متاثر ہیں ۔ گورنمنٹ ڈائٹ ورنگل کے اردو میڈیم کے طلبہ اور عادل آباد کے طلباء بغیر اساتذہ کے تعلیم کس طرح حاصل کریں ۔ جو بری طرح متاثر ہورہی ہے ۔ اس ضمن میں حکومت کی توجہ مبذول کروانے کے لیے جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے ورنگل کا ایک تین رکنی وفد نے نمائندگی کرتے ہوئے ان حالات سے واقف کروایا ۔ جس پر جناب عامر علی خاں نے تمام حالات کی سماعت کے بعد اعلیٰ سطح پر نمائندگی کرنے ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن ، اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ریاستی وزراء اور سیاسی قائدین سے اس سنگین مسئلہ کے حل کے لیے تحریری نمائندگی کا تیقن دیا ۔ ورنگل کا یہ وفد جو میناریٹی انٹکچول فورم کے عہدیداران ڈاکٹر انیس صدیقی ، مسٹر اعجاز احمد ، محمد سراج الدین پر مشتمل تھا ۔ اردو میڈیم کے ڈائٹ کے طلبہ کے مسائل کو پیش کیا ۔ ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ درسی کتب کی عدم دستیابی ، تلگو میڈیم کے لیے تلگو اکیڈیمی کے کتب کی اشاعت کی طرح اردو میڈیم طلبہ کے لیے کتب کی اشاعت پر زور دیا۔ اس موقع پر کیرئیر کونسلر ایم اے حمید بھی موجود تھے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT