Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو ڈرامہ ، قلی دلوں کا شہزادہ

اردو ڈرامہ ، قلی دلوں کا شہزادہ

15 اور 16 اکٹوبر کو گولکنڈہ قلعہ میں پیش کیا جائے گا
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ ٹورازم اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی جانب سے قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن کے بین الاقوامی سطح پر مشہور اردو ڈرامہ ، قلی دلوں کا شہزادہ ، کو 15 اور 16 اکٹوبر کو شام 7-30 بجے قلعہ گولکنڈہ میں پیش کیا جائے گا ۔ اس ڈرامہ کو نور بیگ اور محمد علی بیگ نے تحریر کیا ہے اور بیگم رضیہ بیگ نے پروڈیوس کیا ہے اور اس ڈرامہ کے ہدایت کار ہیں پدما شری ایوارڈ یافتہ محمد علی بیگ ۔ اس مشہور ڈرامہ کے فنکار ہیں ٹائیٹل رول میں محمد علی بیگ ، رشمی سیتھ ، وجئے پرساد ، ڈانسر کویتا گولیچا اور استاد قدیر ایازی کی قیادت میں قوالس ۔ انٹری کارڈس دی آفن (روڈ نمبر 10 بنجارہ ہلز ) ، گولکنڈہ قلعہ اور آن لائن bookmyshow.com پر دستیاب ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT