Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو کے ساتھ انصاف کیلئے متحدہ جدوجہد ضروری

اردو کے ساتھ انصاف کیلئے متحدہ جدوجہد ضروری

نرمل میں صحافیوں کا مشاورتی اجلاس ، سید جلیل ازہر، عبدالقادر فیصل اور دیگر کا خطاب
نرمل۔7 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام 14 مئی بروز اتوار کو ہونے والے ایک روزہ اورینٹیشن صحافیوں کے تربیتی پروگرام کے پیش نظر مستقر نرمل ٹی این جی اوز بھون میں ایک اہم مشاورتی اجلاس ضلع نرمل و عادل آباد کے اردو صحافیوں کے ہمراہ منعقد کیا گیا جس میں اردو جرنلسٹ فورم کے ریاستی صدر محمد عبدالماجد کے علاوہ دیگر ذمہ داران عبدالقادر فیصل، محمد ریاض، سید غوث محی الدین، طاہر رومانی، حبیب جیلانی کے علاوہ پروگرام کنوینر محمد جاوید علی، اشفاق احمد خان، محمد ماجد، احمد علی خان نے شرکت کی۔ جبکہ اردو جرنلسٹ یونین ضلع نرمل سرپرست اعلی یونین سید جلیل ازہر سینئر صحافی و اسٹاف رپورٹر نرمل، اعجاز احمد خان یونین ضلعی صدر، محمد افتخار یونین سکریٹری اور یونین کے ذمہ داران سید جاوید، اظہر احمد حان (سیاست بھینسہ)، محمد اکبر خان، سعید خان، عبدالمقیم، فہیم احمد خان، عبدالعظیم، محمد ناظم الدین، محمد بن محسن، محسن احمد خان، محمد عابد (عادل آباد) کے علاوہ نرمل، بھینسہ اور خانہ پور کے صحافی موجود تھے۔ اس مشاورتی اجلاس نرمل ضلع اردو جرنلسٹ یونین سرپرست اعلی سید جلیل ازہر نے خطاب میں کہا کہ عصر حاضر میں اردو کے ساتھ سوتیلا سلوک کرتے ہوئے نا انصافیاں کی جارہی ہیں۔ جبکہ ہر موقع پر اردو داں طبقہ سے حکومتیں و سیاسی قائدین فائدہ حاصل کرتے ہیں اور ترقی کو فروغ دینے کے بجائے پسماندگی کی تاریکیوں میں ڈھکیل دیا جاتا ہے۔ جبکہ اردو تمام زبانوں میں سب سے میٹھی و شیریں زبان ہے۔ انہوں نے اپنی تجویز میں اردو صحافیوں اور اردو اخبارات کے ساتھ انصاف کرنے اور حکومت کی تمام مراعات و اسکیمات مہیا کرانے پر تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم کے ریاستی ذمہ داران پر زور دیا۔ علاوہ ازیں اردو جرنلسٹ یونین ضلع صدر اعجاز احمد خان نے اپنی تجویز میں کہا کہ ضلع نرمل کے تمام اردو صحافیوں جنہیں چھوٹے اخبارات سے منسلک صحافی حضرات کو سابقہ کی طرح اکریڈیشن کارڈ کی اجرائی کے لیے حکومت کے ذمہ داران کو واقف کروایا جائے۔ اس موقع پر پروگرام کنوینر محمد جاوید علی نے پروگرام کی تمام تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ قبل ازیں فورم کے ریاستی صدر ایم اے ماجد نے UJF کو تمام اردو صحافیوں کا متحدہ پلاٹ فارم قرار دیا۔ علاوہ ازیں محمد عبدالقادر فیصل نے UJF کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اردو صحافیوں کو متحد ہوکر حکومت سے لڑتیہوئے اپنا حق حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر UJF کے ذمہ داران نے بھی فورم کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آخر میں ضلع نرمل اردو جرنلسٹ یونین جنرل سکریٹری نے اپنی تجویز UJF کے ریاستی ذمہ داران کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح حیدرآباد شہر میں صحافیوں کو کارکردگی و تجربہ کی بنیاد پر اعزاز سے نوازا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ تحقیق کرتے ہوئے اضلاع کے سینئر صحافیوں کو اعزاز سے نوازنے کے لیے ریاستی حکومت سے نمائندگی کی جائے جس پر UJF کے ریاستی ذمہ داران اس جانب حکومت سے نمائندگی کرنے اور محکمہ اقلیتی بہبود کے ذمہ داران کو واقف کرانے کا تیقن دیا۔ بعدازاں ضلع نرمل یونین جرنلسٹ سکریٹری محمد افتخار کے شکریائی کلیمات سے اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT