Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو گھر میں 23 جولائی کو حجامہ کیمپ

اردو گھر میں 23 جولائی کو حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : (راست) : ادارہ سیاست اور ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر سنٹر کے زیر اہتمام مرد حضرات کے لیے حجامہ کیمپ کا بروز ہفتہ 23 جولائی 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک اردو گھر مغل پورہ میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر نے ایسے مریض جو کمر کے درد ، گردن کے درد ، موٹاپا ، ذیابیطس ، تھائی رائیڈ ، ضعف باہ ، امراض جلد ، امراض دماغ میں مبتلا ہوں ، اعصابی امراض کے علاوہ سنتؐ کی روشنی میں حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کے زیر نگرانی حجامہ ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ اور علاج کریں گے ۔ مریضوں سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر محمد عبدالمجیب سے 8297158387 ۔ 8801749863 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT