Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو ہال حمایت نگر میں آج قومی بجٹ 2017 پر لکچر

اردو ہال حمایت نگر میں آج قومی بجٹ 2017 پر لکچر

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر مسعود احمد ڈائرکٹر انڈو یو ایس ہاسپٹل ملک پیٹ 9 فروری کو 6-30 بجے شام اردو ہال حمایت نگر میں آپ کا ملک اور قومی بجٹ 2017 پر لکچر دیں گے ۔ دوران لکچر مسعود احمد قومی بجٹ کا تجزیہ کرنے کے علاوہ عام آدمی پر بجٹ کا اثر اور ہندوستان کی موجودہ معیشت پر مفصل بیان دیں گے ۔ یہ لکچر اردو زبان میں ہوگا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مسٹر این موہن بابو آئی آر ایس ڈپٹی ڈائرکٹر آف انکم ٹیکس حیدرآباد شرکت کریں گے جب کہ جناب غلام یزدانی سینئیر ایڈوکیٹ لکچر کی صدارت کریں گے ۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر آنند راج ورما کریں گے ۔ دانشوروں پیشہ وارانہ افراد اور طلبہ سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT