Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو ہال میں بچوں کا ادب پر سمینار جناب فاروق سید کی شرکت

اردو ہال میں بچوں کا ادب پر سمینار جناب فاروق سید کی شرکت

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی بروز ہفتہ 14 اکٹوبر کو اردو ہال حمایت نگر میں ’ بچوں کا ادب ‘ پر سمینار کا افتتاح کریں گے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ اس سمینار میں ممبئی کے ممتاز صحافی ، ادیب اور ایڈیٹر ماہنامہ گل بوٹے ممبئی بہ حیثیت مہمان اعزازی شریک ہوں گے ۔ حیدرآبادی تنظیموں کی جانب سے انہیں تہنیت پیش کی جائے گی ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جناب سید افتخار مشرف کنوینر اور جناب احمد صدیقی مکیش آرگنائزر نے اردو دوستوں سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ اس سمینار کو پروفیسر اشرف رفیع ، محترمہ شبینہ فرشوری مخاطب کریں گی ۔ جناب عابد صدیقی صدر کاروان ادب خیر مقدم کریں گے ۔ حیدرآباد کے اردو مدارس کے اساتذہ اور طلباء و طالبات بھی سمینار میں شرکت کریں گے ۔ جناب فاروق سید 13 اکٹوبر کی شام ممبئی سے حیدرآباد پہنچیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT