Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی، سیول سرویسز امتحانات کی کوچنگ۔ داخلہ کی تاریخ میں توسیع

اردو یونیورسٹی، سیول سرویسز امتحانات کی کوچنگ۔ داخلہ کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد، 25؍ اپریل (پریس نوٹ)  مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، سیول سرویسز ایگزامنیشن کوچنگ اکیڈیمی کی کوچنگ کیلئے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 16؍ مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ یہ کوچنگ یو پی ایس سی کے جون 2018 میں منعقد شدنی سیول سرویسز امتحانات اور سرکاری اداروں کی جانب سے منعقد کیے جانے والے دیگر مسابقتی امتحانات کیلئے فراہم کی جارہی ہے۔ خواہشمند امیدوار جو مذہبی اقلیتوں، ایس سی ، ایس ٹی اور خواتین زمرے سے تعلق رکھتے ہوں‘ 200 روپئے کی آن لائن ادائیگی کے ذریعہ کوچنگ میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ ایسے امیدوار جنہوں نے پہلے فارم کی ہارڈ کاپی داخل کردی ہے، انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیںہے۔ امیدواروں کی سہولت کیلئے اکیڈیمی کی جانب سے آن لائن داخلہ امتحان لیا جارہا ہے جس کی تواریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ ایسے امیدوار جنہیں آن لائن امتحان دینے میں کسی قسم کی دشواری ہو وہ یونیورسٹی آکر بھی یہ امتحان دے سکتے ہیں۔ داخلہ امتحان‘ جس کا نصاب جنرل اسٹڈیز  پر مشتمل ہے انگریزی میں لیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT