Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں اردو کورس کا آغاز

اردو یونیورسٹی میں اردو کورس کا آغاز

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے معیاری اردو کورس کا آغاز کیا ہے۔ یونیورسٹی نے یہ کورس ان سبھی افراد کیلئے شروع کیا ہے جن کی زبان اردو نہیں ہے یا جو اپنی اردو کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ یہ چھ ماہ کا معیاری سرٹیفکیٹ کورس ہے۔ کلاسیس کا اہتمام شام 5 تا 6 بجے شعبہ اردو میں کیا جاتا ہے تاکہ برسرکار افراد بھی اس کورس سے استفادہ کرسکیں۔ کورس کے نگران پروفیسر ابوالکلام، صدر شعبہ اردو مانو ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اردو زبان کے ساتھ طلبہ کو اردو سافٹ ویر ان پیچ کی بھی مشق کرائی جارہی ہے تاکہ اردو سیکھنے کے ساتھ ہی ساتھ وہ کمپیوٹر پر بھی اردو کا استعمال کرسکیں۔

 

قلی قطب شاہ ریسیڈنشیل اسکول میں
آج اور کل فلکیاتی تجزیہ کی رات
حیدرآباد ۔ 17 مارچ (پریس نوٹ) پلانیٹری سوسائٹی آف انڈیا کے زیراہتمام قلی قطب شاہ ریسیڈنشیل اسکول (برائے طلبہ) غازی ملت کالونی، چندرائن گٹہ میں ’’نیشنل سائنس ڈے‘‘ کے تحت 18 مارچ کو شام 4 تا 19 مارچ کی صبح 6 بجے تک ایک ورکشاپ بعنوان ’’فلکیاتی تجزیہ کی رات‘‘ منعقد کیا جارہا ہے، جس میں جدید ترین الیکٹرانک آلات اور دوربین کے ذریعہ فلکیاتی مشاہدہ بالخصوص چار سیارے، مریخ، زہرہ، مشتری اور زحل کا تفصیلی مشاہدہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر مسٹر کے وینکٹ نرسیا ڈپٹی سکریٹری ٹی آر ایس ریسیڈنشیل اسکول سوسائٹی حیدرآباد، مسٹر رگھونندن کمار ڈائرکٹر اور فاونڈر سکریٹری کمپنٹری سوسائٹی آف انڈیا، مسٹر جی وسنت راؤ اے جی اور ٹی آر ایس ریسیڈنشیل اسکولس سوسائٹی حیدرآباد، جناب علیم الدین خان پرنسپل مدرسہ ہذا، مسٹر ویرا ریڈی منیجر کمپیوٹر سیکشن ٹی آر ایس ریسیڈنشیل سوسائٹی حیدرآباد مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے جبکہ محمد رفعت، اکبر خان، عبدالمجید، عبدالسلام جاوید، عائشہ تبسم، عرشیہ نسرین، ناہید سلطانہ اور فہمیدہ جبین معلمین مدرسہ ہذا اس تجرباتی مشاہداتی ٹیم کے معاونین کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT