Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی انسٹرکٹرس کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز

اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی انسٹرکٹرس کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز

حیدرآباد، 6؍ مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی کے انسٹرکٹرس کے لیے6 تا 10؍ مارچ ’’تعلیمی اور تدریسی مہارتوں کا فروغ‘‘ کے زیر عنوان سنٹرل اسٹاف ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ (کولکتہ)، منسٹری آف اِسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپری نیور شپ، ڈائرکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ، حکومتِ ہندکی جانب سے تربیتی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کا افتتاحی اجلاس یو جی سی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر، مانو کیمپس میں منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر نے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے تناظر میں جدید ٹکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کیلئے اساتذہ کو مسلسل تربیت حاصل کرتے رہنا چاہئے۔ اردو یونیورسٹی، حکومت ہند کی جانب سے جاری اسکل انڈیا پروگرام کو تقویت پہنچانے کیلئے مسلسل کاوشیں کر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT