Monday , April 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں عالمی یوم سوشل ورک کا جشن

اردو یونیورسٹی میں عالمی یوم سوشل ورک کا جشن

حیدراآباد؍ 22؍ مارچ (پریس نوٹ) شعبہ سوشل ورک ، مولاناآزاد نیشنل اردو کے شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام آج عالمی یوم سوشل ورک کا جشن بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس جشن کا بنیادی مقصد طلبا اور طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں اور سوشل ورک کے موضوعات کا فروغ دینا ہے۔ اس میں مباحث کے ذریعہ کسی خاص نقطہ پر ہم آہنگی پیدا کرنا اور طلبا و طالبات میں مختلف قسم کی سرگرمیاں انجام دینا اور آج کے دن کی اہمیت کو سمجھانا بھی جشن کے مقاصد میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ مارچ مہینہ کے تیسرے منگل کو عالمی یوم سوشل ورک منایا جاتا ہے۔ آئی ایف ایس ڈبلیو  (انٹرنیشنل فیڈریشن آف سوشل ورک )عالمی سوشل ورک برادری سے یہ امید کرتی ہے کہ وہ اس اہم دن کو ہر طرح سے کامیاب بنائیں۔ یہ عالمی تنظیم اس موقع پر ہر سال کسی نئے موضوع کا انتخاب کرتی ہے۔ اس سال کا موضوع ’’کمیونٹی اور ماحولیات کی پائیدار ترقی‘‘ہے جس کے تحت اس موضوع سے متعلق مختلف زبانوں میں لکھا جائے۔  شعبہ کے طلبہ نے عنوان سے متعلق نیپالی، ہندی، اردو، انگلش اور تلگو زبانوں میں سوشل ورک کی تعریف، اصول، اقدار اور طریق کاروں کو پوسٹرز پر پیش کیا۔ دوسری جانب سماجی، معاشی اور قدرتی ماحول پر مضامین لکھے گئے۔ محمد شبیر اور رضوان جعفر ایم ایس ڈبلیو سال دوم کے طلبہ نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ اسٹوڈینٹ ایڈوائز ڈاکٹر محمد آفتاب عالم نے موضوع کی مناسبت سے طلبہ کو اس دن کی اہمیت کو واضح کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT