Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی طرز تعلیم میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع

اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی طرز تعلیم میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( آئی این این) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد نے فاصلاتی طرز تعلیم کے کورسیس میں داخلہ کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کیا ہے ۔ ڈائرکٹر ڈی ڈی ای کے بموجب یونیورسٹی ہذا میں ایم اے اردو ، ہسٹری اور انگلش جب کہ انڈر گریجویٹ کورسیس بی اے اور بی ایس سی ( بی زیڈی اور ایم پی سی ) ، ڈپلومہ ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن اینڈ ٹیچ انگلش اور سرٹیفیکٹ پروگرام نے اردو اینڈ انگلش پروفینسی شامل ہیں ۔ داخلہ کے شرائط اور تفصیلات کو ویب سائٹ manuu.ac.in سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ ریجنل سنٹرس دہلی ، بنگلور ، پٹنہ ، ممبئی ، بھوپال ، دربھنگہ ، سرینگر ، لانچی اور کولکتہ میں شامل ہیں ۔ داخلہ کے خواہش مند یونیورسٹی ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا پھر فون نمبر 040-23008402/04 پر ربط کریں۔۔

TOPPOPULARRECENT