Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں پریلمس امتحانات کی انٹرنس کوچنگ

اردو یونیورسٹی میں پریلمس امتحانات کی انٹرنس کوچنگ

حیدرآباد، یکم ؍ دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سی ایس ای کوچنگ اکیڈیمی کے زیر اہتمام یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی) کے پریلمس امتحان کی کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ کوچنگ میں داخلہ کے لیے انٹرنس 4؍ دسمبر 2016 کو حیدرآباد، کرنول، بنگلورو، ممبئی، پٹنہ، نئی دہلی اور جموں میں منعقد ہوں گے۔ نامساعد حالات کے پیش نظر سری نگر کا مرکز جموں منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انتظامی ضرورتوں کے تحت کچھ مراکز کو ضم کیا گیا ہے ۔ جن طلبہ نے کالی کٹ مرکز منتخب کیا ہے انہیں بنگلورو ، جنہوں نے کلکتہ اور رانچی منتخب کیا انہیں پٹنہ ؛ بھوپال اور لکھنؤ کا انتخاب کرنے والوں کو نئی دہلی مرکز ؛ بیدر کے طلبہ کو حیدرآباد اور اورنگ آباد منتخب کرنے والے امیدواروں کا مرکز ممبئی ہوگا۔ طلبہ کو ہال ٹکٹس پوسٹ کے ذریعہ روانہ کیے جارہے ہیں ۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے بھی ہال ٹکٹ اور انٹرنس ٹسٹ مرکز کی جانکاری حاصل کی جاسکتی ہے۔ ہال ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں امیدوار اپنے شناختی ثبوت کے ہمراہ کم از کم ایک گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پہنچ کر متعلقہ ادارے کے صدر سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT