Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں ہندی- اردو کی ساجھی وراثت پر بین الاقوامی سمینار

اردو یونیورسٹی میں ہندی- اردو کی ساجھی وراثت پر بین الاقوامی سمینار

حیدرآباد، 15؍ مارچ (پریس نوٹ) شعبۂ ہندی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے 30 اور 31؍ مارچ 2017 کو ’’ہندی اور اردو کی ساجھی وراثت‘‘ کے زیر عنوان بین الاقوامی سمینار منعقد ہوگا ۔ مقالہ بھیجنے کی آخری تاریخ20مارچ مقرر ہے۔ ڈاکٹر کرن سنگھ اتوال، اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ ہندی، نے بتایا کہ سمینار کے موضوعات ہندی کے مسلم شعراء و ادباء ، اردو ادب کے غیر مسلم ادیبوں اور شاعروں اور دونوں زبانوں کے مشترکہ تخلیق کار ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ زبانوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ زبانیں ہمیں ایک دوسرے سے ہم آہنگ کرتی ہیں۔ جہاں تک ہندی اور اردو کی بات ہے تو یہ دونوں زبانیں ایک دوسرے سے انتہائی قریب ہیں۔ اس سمینار میں دونوں زبانوں کے درمیان تہذیبی لین دین اور قومی یکجہتی کے عناصر پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ اس موضوع پر ملک اور بیرون ملک کے ہندی اور اردو سے متعلق دانشوروں، اساتذہ اور اسکالروں کی آرا پر بحث و مباحثہ ہوگا ۔ تحقیقی مقالہ پیش کرنے کے خواہش مند اساتذہ اور اسکالر بتاریخ 20 مارچ تک اپنا مقالہ PDFاور  Word(Devnagari unicode font-14) فارمیٹ دونوں شکل میں ٹائپ کرکے [email protected] ارسال کریں۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT