Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی کا چھٹواں جلسہ تقسیم اسناد

اردو یونیورسٹی کا چھٹواں جلسہ تقسیم اسناد

حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا چھٹواں جلسہ تقسیم اسناد 26 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا ۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد شاہد کے بموجب ریگولر طرز ( صرف ڈگری وصول کنندگان ) اور فاصلاتی طرز ( صرف گولڈ میڈلیسٹ ) کے طلباء کانوکیشن 2016 میں شرکت کے لیے اپنا آن لائن رجسٹریشن کروالیں ۔ رجسٹریشن کی لنک یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.ac.in پر دستیاب ہے ۔ دفتر کنٹرولر امتحانات میں تمام رجسٹریشن اندراجات کی تصدیق کی جائے گی ۔ رجسٹرڈ ای میل کے ذریعہ طلباء کو ماقابل کانوکیشن پاس 18 دسمبر تک جاری کئے جائیں گے ۔ ان پاسیس پر متعلقہ شعبے / نظامت فاصلاتی تعلیم میں 20 تا 25 دسمبر دوپہر 12 بجے سے قبل مہر مثبت کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT