Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی کی ترقی اور طلبہ کے روشن مستقبل کی خواہش

اردو یونیورسٹی کی ترقی اور طلبہ کے روشن مستقبل کی خواہش

انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے پریویو تھیٹر کا نوین چند، کمشنر سائبرآباد کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد،17 ؍اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی متنوع اور عصری مضامین کا حسین امتزاج اردو کے ذریعہ فراہم کرتے ہوئے اہلیان اردو کی نمایاں خدمت انجام دے رہی ہے۔ جناب نوین چند، آئی پی ایس، کمشنر پولیس سائبرآباد، حیدرآبادنے آج یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے پریویو تھیٹر کے افتتاح کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر نے تقریب کی صدارت کی۔ جناب نوین چند نے مزید کہا کہ پریویو تھیٹر جیسی تعلیمی سہولت کا افتتاح ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ میڈیا سنٹر کے تفصیلی معائنے کے بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ یہاں دستیاب جدید سہولتوں کا کسی بھی عصری ٹیلی ویژن اسٹوڈیو سے تقابل کیا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے اردو کی واحد یونیورسٹی کی ترقی اور یہاں سے فارغ ہونے والے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے اپنی صدارتی تقریب میں کہا کہ اردو زبان میں درسی مواد کی تیاری ایک اہم کام ہے۔ یونیورسٹی سے تعاون پر انہوں نے محکمہ پولیس کاشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شکیل احمد، رجسٹرار اور جناب کارتکیا ، ڈی سی پی، سائبرآباد اور جناب رمنا کمار، اے سی پی بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT