Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی کے برج اور پیرامیڈیکل کورسز میں داخلہ کی آخری تاریخ

اردو یونیورسٹی کے برج اور پیرامیڈیکل کورسز میں داخلہ کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں برج کورسز اور پیرامیڈیکل کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ امیدوار 8؍ اگست 2016 تک دونوں کورسز میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ پروفیسر فضل الرحمن ، صدر نشین داخلہ کمیٹی کے بموجب درخواست فارم سنٹرل ایڈمیشن سیل، ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ، یونیورسٹی کیمپس یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ تکمیل کردہ درخواست درکار دستاویزات کی نقول اور فیس کے ساتھ سنٹرل ایڈمیشن سیل میں 8؍ اگست تک جمع کیے جاسکتے ہیں۔ یونیورسٹی نے دینی مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے رواں تعلیمی سال سے رابطہ (برج) کورس متعارف کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT