Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی کے طالب علم کا سالانہ 6 لاکھ مشاہرہ پر تقرر

اردو یونیورسٹی کے طالب علم کا سالانہ 6 لاکھ مشاہرہ پر تقرر

حیدرآباد، 25؍ مئی (پریس نوٹ) محمد حسن رضا طالب علم ایم اے (اردو) فائنل سمسٹر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا جین پیْکٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ میں پراسس اسوسیئٹ (فیس بک، پرشین پراسس) کے طور پر سالانہ 6 لاکھ مشاہرہ پر تقرر عمل میں آیا ہے۔ جناب عابد عبدالواسع، پی آر او، تربیت و تعیناتی سیل نے بتایا کہ حسن رضا کا حال ہی میں کیمپس مارگ کی جانب سے تربیت و تعیناتی سیل کی پلیسمنٹ ڈرائیو کے دوران انتخاب عمل میں آیا تھا۔ اس سے قبل مختلف شعبوں کے تین طلبہ کو جین پیْکٹ کی جانب سے فیس بک کے عربک پراسس کیلئے بھی منتخب کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT