Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی کے واقعات کی تحقیقات

اردو یونیورسٹی کے واقعات کی تحقیقات

حیدراآباد 7 ؍جنوری(پریس نوٹ): مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے 10 تا 15 اکتوبر 2015 کے درمیان یونیورسٹی کیمپس میں پیش آئے واقعات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ معزز ریٹائرڈ جج جناب محمد فاروق عمر ‘ ان واقعات کی سماعت کا امکان ہے کہ 12؍جنوری کو یونیورسٹی گیسٹ ہاؤس میں آغاز کریں گے جو اندرون دو ہفتہ مکمل ہوجائیں گی۔ مانو برادری کے تمام ارکان سے جن میں طلبہ ‘ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ شامل ہیں‘ درخواست کی گئی ہے کہ وہ یک رکنی تحقیقاتی کمیشن کے ساتھ تعاون کریں۔ یونیورسٹی سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہنگامہ آرائی کے دور میں ‘‘ کسی بھی طور پر متاثرہ افراد کے لیے لازم ہے کہ وہ تحقیقات کے آغاز کے بعد سے اوقاتِ کار میں یونیورسٹی میں دستیاب رہیں۔ تحقیقات کی تکمیل کے بعد کوئی نمائندگی قبول نہیں کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT