Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ارنب گوسوامی اور ریپبلک ٹی وی کو عدالتی نوٹس

ارنب گوسوامی اور ریپبلک ٹی وی کو عدالتی نوٹس

سنندہ پشکر کی موت پر غلط رپورٹنگ، ششی تھر کا الزام
نئی دہلی ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے ایک جرنلسٹ ارنب گو سوامی اوران کے چینل ریپبلک ٹی وی سے جواب طلب کیا ہے۔ قبل ازیں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے اس عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کی بیوی سنندہ پشکر کی موت کے بارے میں غلط رپورٹنگ سے ارنب اور ان کے چینل کو باز رکھا جائے نیز ان کے حق خاموشی کے احترام کی ہدایت کی جائے جس پر کارروائی کرتے ہوئے جسٹس منموہن نے گوسوامی اور ریپبلک ٹی وی کو نوٹس جاری کی۔ تھرور نے الزام عائد کیا تھا کہ 29 مئی کو ان کے وکیل کی طرف سے تیقن دیئے جانے کے باوجود یہ دونوں (ارنب اور ان کا چینل) ان (تھرور) کا کردار مسخ کرتے ہوئے بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس بات کا نوٹ لیتے ہوئے ہائیکورٹ بنچ نے کہا کہ ’’آپ (ارنب گوسوامی اور چینل) کو چاہئے کہ تھرور کے حق خاموشی کا احترام کریں۔ ششی تھرور کی پیروی کرتے ہوئے سینئر وکیل سلمان خورشید نے ادعا کیا کہ گوسوامی اور ان کے چینل کو عدالت کی جانب سے یہ ہدایت کی جائے کہ وہ ’’سندر کے قتل‘‘ کی اصطلاح استعمال نہ کریں کیونکہ عدالت سے ہنوز یہ ثابت نہیں ہوا ہے کہ ان (سنندا) کی موت قتل تھی‘‘۔ ارنب گوسوامی اور چینل کی طرف سے رجوع ہوتے ہوئے ایک سینئر وکیل سندیپ سیٹھی نے کہا کہ خبر نشر کرتے وقت انہوں نے صرف اصل ثبوت اور پولیس پورٹ پیش کیا تھا۔ سیٹھی نے کہا کہ ’’ہم نے انہیں (تھرور) کو اپنے نشریہ کی کسی بھی خبر میں قائل نہیں کہا تھا‘‘۔ تاہم جج نے زبانی طور پر کہا کہ انہوں نے وکیل سے اس ضمن میں کہا تھا اور انہوں نے تیقن دلایا تھا کہ نام نہیں لئے جائیں گے۔ چنانچہ اب انہیں اپنے تیقن کی پابندی کرنا چاہئے۔ اس مقدمہ کی آئندہ سماعت 16 اگست کو مقرر کی گئی ہے۔ تھرور نے ارنب اور ان کے چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے دو کروڑ روپئے کے ہرجانہ کا دعویٰ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT