Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / اروناچل میں موسلادھار بارش سیلاب جیسی صورتحال

اروناچل میں موسلادھار بارش سیلاب جیسی صورتحال

ایٹانگر ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ چند یوم میں متواتر بارش نے اروناچل پردیش کے ضلع نمسائی میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا کردی ہے جہاں دریائے نوا دیہنگ بھرپور بہہ رہی ہے جس کے نتیجے میں انسانوں کی بستیاں اور زرعی کھیت زیرآب آگئے ہیں۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق نوا دیہنگ دریا جو خطرہ کے نشان کے اوپر بہہ رہی ہے، اس سے انسانوں کی بستیاں اور زرعی کھیتوں میں سیلاب آجانے کے علاوہ سیلاب کی روک تھام والے کئی پشتوں کو نقصان ہوا ہے۔ لیکانگ ای اے سی اور ڈی ڈی ایم او کی سربراہی میں عہدے داروں کی ٹیم نے گزشتہ روز لیکانگ سرکل کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور پایا کہ نیو سیلاتو میں 38 گھرانے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع نیوسیلاتو میں زمین کے بھاری کٹاؤ سے بھی مسلسل خطرہ بڑھ رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT