Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ’’اروناچل میں ناموں کو معیاری بنانا قانونی حق‘‘ : چین

’’اروناچل میں ناموں کو معیاری بنانا قانونی حق‘‘ : چین

بیجنگ ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج ادعا کیا کہ اروناچل پردیش میں چھ مقامات کے سرکاری ناموں کو معیاری بنانا اس کا ’’قانونی حق‘‘ ہے۔ بیجنگ کے سرکاری میڈیا نے ہندوستان کو خبردار بھی کیا کہ اگر وہ دلائی لاما کارڈ پر کھیل جاری رکھتا ہے یہ اس کیلئے گراں ثابت ہوگا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’ہند۔ چین سرحد کے مشرقی حصہ پر چین کا موقف واضح اور ٹھوس ہے‘‘۔ وہ ہندوستان کے اس ادعا پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے کہ اروناچل پردیش اس (ہند) کا اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ مناسب نام نسلی ممبا ار تبتی چینی استعمال کیا کرتے ہیں اور وہ گذشتہ کئی نسلوں سے یہاں رہتے و بستے ہیں‘‘ چنانچہ یہ ایسی حقیقت ہے جو تبدیل نہیں ہوسکتی‘‘۔

TOPPOPULARRECENT