Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / اروناچل پردیش حکومت کی بیدخلی کیلئے سازش کا الزام

اروناچل پردیش حکومت کی بیدخلی کیلئے سازش کا الزام

NEW DELHI, DEC 16 (UNI):- Congress President Sonia Gandhi submitting a memorandum to President Pranab Mukherjee demanding removal of Arunachal Pradesh Governor Jyoti Prasad Rajkhowa, at Rashtrapati Bhavan in New Delhi on Wednesday. UNI PHOTO-26U

مرکز اور بی جے پی کیخلاف سونیا گاندھی کی پرنب مکرجی سے نمائندگی
نئی دہلی۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ، نائب صدر راہول گاندھی اور دیگر قائدین نے آج یہاں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی حکومت اروناچل پردیش ، کانگریس حکومت کی بیدخلی کیلئے منظم منصوبہ پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے ریاستی گورنر جیوتی پرساد راج کھووا کے رویہ کے خلاف بھی اپنا سخت احتجاج درج کروایا۔ سونیا گاندھی نے صدرجمہوریہ سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کے بعد وہاں موجود اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ واضح ہوچکا ہے کہ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت ، کانگریس کے چند ناراض ارکان اسمبلی کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے اروناچل پردیش میں جمہوری طور پر منتخبہ کانگریسی حکومت کو بے دخل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ واضح ہوگیا ہے کہ مرکزی حکومت کے اعلیٰ ترین ذمہ داران بھی اس غیراُصولی مہم میں منظم منصوبہ کے ساتھ ملوث ہوچکے ہیں‘‘۔ کانگریسی ارکان نے پارلیمنٹ میں بھی آج اس مسئلہ پر سخت احتجاج کیا۔

TOPPOPULARRECENT