Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / اروناچل پردیش میں سیلاب کی صورتحال ابتر

اروناچل پردیش میں سیلاب کی صورتحال ابتر

ایٹانگر ۔ 24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) موسمی حالات میںکوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے اروناچل پردیش کے کئی اضلاع میں سیلاب کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے ۔ نئے علاقہ زیر آب آگئے ہیں ۔ 100سے زیادہ خاندان بے گھر ہوگئے ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر چونگنامین جو بذریعہ طیارہ دارالحکومت نئی دہلی سے چیف منسٹر پیماکھنڈو کی ہدایت پرایٹانگر پہنچے تھے آج انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور انہوں نے جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ کرنے کیلئے انہیں سیلاب زدہ علاقوں کو روانہ کیا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم ارکان اسمبلی مہیش چئے ‘ چاؤژنگنوہمچوم  اور لائسم تیمائی کو بھی سیلاب کا جائزہ لینے کیلئے روانہ کرچکے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پُرسکون ‘ محتاط اور چوکس رہیں ۔

TOPPOPULARRECENT