Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / اروناچل پردیش میں مٹی کے تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک

اروناچل پردیش میں مٹی کے تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک

پاپوم پارہ ۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر کرن رجیجو نے آج اروناچل پردیش کے ان علاقوں کا دورہ کیا جہاں موسلادھار بارش اور سیلاب کے دوران مٹی کے تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارتعزیت کیا اور حکام کو اندرون ایک ماہ سڑک رابطے بحال کرنے کی ہدایت کی۔ عہدیداروں نے کہا ہیکہ گذشتہ دو دن سے جاری بلاوقفہ موسلادھار بارش کے نتیجہ میں کئی ضلع ہیڈکوارٹرز کے بشمول اکثر علاقوں کا رابطہ ماباقی ریاست سے منقطع ہوگیا تھا۔ موضع لیاپ ٹاپ میں 11 جولائی کو مٹی کے تودے گرنے سے 14 افراد اپنے ہی گھروں کے ملبہ میں زندہ دفن ہوگئے تھے۔ رجیجو نے کہا کہ ’’متعلقہ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے میں ان علاقوں کا دورہ کررہا ہوں جہاں مٹی کے تودے گرنے اور بارش کی دیگر تباہ کاریوں سے انسانی جانوں کا اتلاف ہوا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے مہلوکین کے خاندانوں کو فی کس دو لاکھ روپئے اور زخمیوں کیلئے فی کس 50,000 روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT