Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / اروناچل پردیش کی سرحد پر چینی فوج کی دو مرتبہ دراندازی

اروناچل پردیش کی سرحد پر چینی فوج کی دو مرتبہ دراندازی

پاسی گھاٹ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے آج کہا کہ چینی فوج نے اروناچل پردیش کی سرحد پر گذشتہ ماہ دو مواقع پر غیرقانونی دراندازی کی ہے لیکن اسے دراندازی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک واقعہ کی اطلاع کبیتو علاقہ سے دستیاب ہوئی جو 22 جولائی کو پیش آیا تھا۔ دوسرا واقعہ اسی ضلع میں اسی ماہ کے دوران تنگسا کے علاقہ میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی اطلاع آئی ٹی بی پی نے مرکز کو دی ۔ اس کی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ یہ صرف خط قبضہ پار کرنے کے واقعات ہے دراندازی نہیں۔ ہم نے دوسرے ممالک کو نہ تو چیلنج کیا ہے اور نہ ان سے ہماری مسابقت ہے۔

TOPPOPULARRECENT