Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / اروناچل پردیش کے امریکی سفیر کے دورہ پر چین کا اعتراض

اروناچل پردیش کے امریکی سفیر کے دورہ پر چین کا اعتراض

بیجنگ ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کیلئے امریکی سفیر کے دورہ ارناچل پردیش پر اعتراض کرتے ہوئے چین نے آج کہا کہ امریکی کی جانب سے ہند ۔ چین سرحدی تنازعہ نے کسی بھی قسم کی مداخلت مسئلہ کو مزید پیچیدہ بنادے گی اور سرحد پر بڑی مشکل سے بحال شدہ امن کو برخاست کردے گی۔ چین کا دعویٰ ہیکہ اروناچل پردیش اس کی سرزمین میں شامل ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ چین اس دورہ کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ وہ امریکہ کے سفیر برائے ہندوستان رچرڈ ورما کے 22 اکٹوبر کو اروناچل پردیش کے دورہ کا حوالہ دے رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT