Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / اروناچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے : سشما

اروناچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے : سشما

نئی دہلی 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ اروناچل پردیش ملک کا اٹوٹ حصہ ہے اور ریاست کے لوگوں کے لئے چین کے ذریعہ اسٹیپل ویزا جاری کئے جانے کا مسئلہ مضبوطی اور اعتماد کے ساتھ تمام دوطرفہ محاذ پر اٹھایا جاتا ہے ۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے راجیہ سبھا میں سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ چین کے اعلی حکام کے ساتھ اروناچل پردیش کے لوگوں کے لئے اسٹیپل ویزا جاری کرنے کا مسئلہ مضبوطی کے ساتھ اٹھایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی چین کی قیادت کے ساتھ تمام ملاقاتوں میں یہ مسئلہ اٹھایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ سطح پر بھی یہ مسئلہ وقفہ وقفہ سے اٹھایا جاتا ہے ۔

سرحدی علاقوں میں براڈ کاسٹ ٹرانسمیشن پر توجہ
نئی دہلی ۔ 27جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت سرحدی علاقوں میں ہائی پاور ٹی وی ٹرانسمیٹرس کی تنصیب اور وہاں کے لوگوں کو سٹ ٹاپ باکسیس تقسیم کرتے ہوئے براڈ کاسٹ ٹرانسمیشن کو تقویت دینے کی سمت کام کررہی ہے ۔ راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران مملکتی وزیر اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن سنگھ راتھوڑ نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں 11ہائی پاور ٹی وی ٹرانسمیٹرس کو نصب کرنے کی منظوری مل چکی ہے اور یہ عمل مختلف مراحل میں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT