Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / اروندا ڈی سلوا چیف سلیکٹر مقرر

اروندا ڈی سلوا چیف سلیکٹر مقرر

کولمبو۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی سابق بیٹسمین اروندا ڈی سلوا کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا۔ وزیر کھیل دیا سری جیا سیکرا نے پانچ رکنی نئی سلیکشن کمیٹی کی منظوری دی جس میں سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کمارا سنگا کارا بطور رکن فرائض انجام دیں گے۔ دیگر مجلس انتخاب میں رمیش کالو وتھرنے ، رنجیت مدھورا سنگے اورللت کالو پروما شامل ہیں۔
بیکہم کی میسی میں دلچسپی
لندن۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش سابق کپتان ڈیوڈبیکہم نے بھی لیونل میسی میں دلچسپی ظاہر کردی جسا کہ وہامریکی فٹ بال لیگ میں اپنی فرنچائز میامی یونائیٹڈ پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بارسلونا کے  میسی پہلا سیزن میر ی ٹیم کی جانب سے کھیلیں۔ انہوں نے کہاکہ 2017 میں میری ٹیم امریکی فٹ بال لیگ کا حصہ ہوگی جبکہ سوئیڈش کھلاڑی زلاٹن ابراہیمووچ نے مجھے میامی یونائیٹڈ سے کھیلنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

TOPPOPULARRECENT