Friday , July 21 2017
Home / سیاسیات / اروندھتی رائے کو جیپ سے باندھ دیا جائے، پریش راول کا متنازعہ ریمارک

اروندھتی رائے کو جیپ سے باندھ دیا جائے، پریش راول کا متنازعہ ریمارک

نئی دہلی۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پریش راول نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا جبکہ انہوں نے کہا کہ اروندھتی رائے کو فوجی جیپ سے باندھ دیا جانا چاہئے بجائے اس کے کہ سنگباری کرنے والے کسی شخص کو باندھا جائے۔ وہ وادی کشمیر کے ایک واقعہ کا حوالہ دے رہے تھے جس میں احتجاجیوں سے بچنے کیلئے فوج نے ایک احتجاجی کو جیپ سے باندھ کر اسے ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہے۔ فوجی جیپ پر سنگباری کرنے والوں میں سے ایک شخص کو جیپ سے باندھ کر زمین پر گھسیٹنے کا منظر سوشیل میڈیا پر عام ہوگیا تھا جس کی عالم گیر سطح سے مذمت کی گئی تھی۔ پریش راول نے آج کہا کہ سنگباری کرنے والے شخص کے بجائے فوجی جیپ سے سماجی کارکن اروندھتی رائے کو باندھکر گھسیٹا جانا چاہئے۔ ان کے اس تبصرے پر ایک نیا تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ بی جے پی قائد ایک پریس کانفرنس سے پارٹی کی جانب سے خطاب کررہے تھے۔ واضح رہیکہ مصنفہ اروندھتی رائے نے فوج کی اس کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ بی جے پی لیڈر نے اس تنقید کے جواب میں آج ٹوئیٹ کیا کہ احتجاجی کے بجائے خود اروندھتی رائے کو اسی طرح جیپ سے باندھ دیا جانا چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT