Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / اروند کجریوال کا آج دورہ گجرات

اروند کجریوال کا آج دورہ گجرات

نئی دہلی 8 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ گجرات اسمبلی کیلئے آئندہ سال انتخابات ہونے والے ہیں عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال کل وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست کا دورہ کرینگے اور سومناتھ مندر میں پوجا کرینگے ۔ چیف منسٹر دہلی 18 جولائی کو پنجاب کا بھی دورہ کرینگے تاکہ وہاں سنہری گردوارہ میں سیوا کرسکیں۔ 15 دن میں کجریوال کا یہ دوسرا دورہ پنجاب ہوگا ۔ کجریوال گجرات کا دو دن دورہ کرینگے جس میں وہ پارٹی ورکرس سے ملاقات کرینگے ۔ عام آدمی پارٹی ریاست میں اسمبلی انتخابات کیلئے خود کو تیار کر رہی ہے جو آئندہ سال دوسرے نصف میں ہوسکتے ہیں۔ کجریوال 10 جولائی کو سورت کا دورہ کرنے والے تھے تاہم اسے منسوخ کردیا گیا کیونکہ ایک تجارتی تنظیم نے ان کے دعوت نامہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT