Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / ارون جیٹلی دوبئی میں عرب انڈیا اکنامک فورم کا افتتاح کریں گے

ارون جیٹلی دوبئی میں عرب انڈیا اکنامک فورم کا افتتاح کریں گے

دوبئی 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر مالیات ارون جیٹلی آئندہ ماہ دوبئی میں پہلے عرب انڈیا اکنامک فورم کا افتتاح کریں گے تاکہ اس کے ذریعہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو منظر عام پر لایا جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے جو چیالنجس موجود ہیں، اُن کی یکسوئی پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔ ارون جیٹلی اس موقع پر معزز شہریوں، سرکاری عہدیداران اور تجارتی قائدین سے خطاب کریں گے جن کا تعلق عرب خطہ سے ہے۔ فورم کا انعقاد 16 اور 17 نومبر کو کیا جائے گا۔ عرب انڈیا اکنامک فورم (AIEF) دراصل دونوں ممالک کے درمیان معاشی مواقع پر سیر حاصل مباحثہ کے لئے قائم کیا گیا ہے جو عرب اور ہندوستان کے درمیان اس خطہ میں موجود مختلف کمپنیوں کے ذریعہ کی جانے والی سرمایہ کاری پر مباحثہ کی شکل اختیار کرلیتی ہے جیسے سعودی عرب، بیسک انڈسٹریز کارپوریشن، ڈی پی ورل، اور جمیرا گروپ وغیرہ۔ اس موقع پر ارون جیٹلی ہندوستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے جو دراصل میک اِن انڈیا سے مربوط ہیں اور ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعہ جس میں پیشرفت کی جاچکی ہے اور ساکھ توانائی کے شعبہ میں (روایتی) اور قابل تجدید، انفراسٹرکچر، فینانشیل سرویسس اور سیاحت بشمول میڈیکل اور صحت سے متعلق سیاحت پر روشنی ڈالیں گے۔ دو روزہ تقریب میں زائداز 300 مندوبین کی شرکت متوقع ہے جن میں اکثریت سیاسی اور تجارتی قائدین کی ہوگی جن کا تعلق یو اے ای، سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین، عمان، اردن، مصر اور ہندوستان سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT