Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ارون جیٹلی کا 28 مارچ سے دورہ آسٹریلیا

ارون جیٹلی کا 28 مارچ سے دورہ آسٹریلیا

میک اِن انڈیا کانفرنس اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے خطاب
نئی دہلی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی 28 مارچ سے آسٹریلیا کے چار روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔ اس دورہ کے دوران وہ میک اِن انڈیا کانفرنس سے خطاب کریں گے اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کریں گے۔ وزیر فینانس کے دورہ آسٹریلیا کا اصل مقصد ہندوستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے زور دیا جائے خاصکر انفراسٹرکچر شعبہ میں سرمایہ کاری کو ترجیح دینے کے لئے ترغیب دی جائے گی۔ وزارت فینانس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر فینانس کے دورہ کے پہلے مرحلہ میں وہ سڈنی پہونچیں گے یہاں وہ ایس پی جین اسکول آف گلوبل مینجمنٹ کے سیشن سے خطاب کریں گے اور یونین بینک آف انڈیا کی سڈنی برانچ کا افتتاح کریں گے۔ وہ وزیر خارجی اُمور جولی بشپ سے بھی ملاقات کریں گے۔ 30 مارچ کو ارون جیٹلی سڈنی میں میک اِن انڈیا کانفرنس سے خطاب کریں گے اور آسٹریلیا کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وہ آسٹریلیا کے قائدین سے باہمی ملاقات کے علاوہ ہندوستانی برادری سے ملاقات کریں گے۔ 31 مارچ کو کینبرا جائیں گے اور سینئر میتھیس کرومن وزیر فینانس اور معتمد خارجہ پیٹر ورگے سے ملاقات کریں گے۔ آسٹریلیا نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کے ساتھ یونیورسٹی کے ماہرین معاشیات سے تبادلہ خیال ہوگا۔ یکم اپریل کو ملبورن جائیں گے جہاں وہ مختلف قائدین سے بات چیت کے بعد انڈیا راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT