Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / ارون جیٹلی کی ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے اجلاس میں عدم شرکت

ارون جیٹلی کی ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے اجلاس میں عدم شرکت

یوکوہاما(جاپان) 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر مالیات ہند ارون جیٹلی نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کو ہندوستان میں ان کی بے پناہ مصروفیتوں کی بنیاد پر منسوخ کردیا۔ ارون جیٹلی جن کے پاس وزارت دفاع کا قلمدان بھی ہے کیوں کہ منوہر پاریکر گوا کے وزیر اعلی بننے کے بعد وزیر دفاع کے عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔ جاریہ ہفتہ کے اواخر تک ٹوکیو روانہ ہونے والے تھے جہاں وہ ہندوستان میں جاپانی سرمایہ کاری کے تعلق سے بات چیت کے علاوہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے 4 تا 7 مئی منعقد شدنی 50 ویں سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کرنے والے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جیٹلی اب اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ حالانکہ اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی تاہم سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ پاکستانی افواج کی جانب سے دو ہندوستانی فوجیوں کی نعشوں کو مسخ کردینے کا واقعہ منسوخی کا باعث ہے۔ ہندوستان نے آج انتہائی برہمی کی حالت میں پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرتے ہوئے پاکستانی فوجیوں کی جانب سے ایسی غیر انسانی حرکت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ بہرحال ارون جیٹلی کی جگہ اس اجلاس میں سکریٹری برائے معاشی امور شکتی کانتا داس شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT