Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ارون لال ،کینسر کے علاج کے بعد کمنٹری باکس میں واپس ہوں گے

ارون لال ،کینسر کے علاج کے بعد کمنٹری باکس میں واپس ہوں گے

نئی دہلی۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کے سابق اوپنر بلے باز ارون لال جبڑے کے کینسر کے علاج کے بعد روبہ صحت ہیں اور 2 مہینے تک کمنٹری باکس میں واپس آجائیں گے۔ارون لال کا کہنا تھا کہ جبڑے کا کینسر بہت ہی کم لیکن بہت زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ میرے کینسر کی تشخیص جنوری میں ہوئی جس کے بعد انتہائی تکلیف دہ علاج سے گزرنا پڑا اور 14 گھنٹے کے آپریشن کے بعد میرا جبڑا تبدیل کیا گیا۔انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کینسر کی بروقت تشخیص ہوگئی تھی جس کی وجہ سے اس بیماری کا علاج ممکن ہوپایا ہے۔ علاج کے بعد یہ میرے لیے ایک نئی زندگی کی طرح ہے۔ واضح رہے کہ انڈیا کے آل راونڈر یوراج سنگھ بھی2011 میں کینسر کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ایک طویل علاج سے گزرنے کے بعد انہوں نے دوبارہ ٹیم کو جوائن کیا اور تاحال انڈین ٹیم کا کلیدی حصہ بنے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ ارون لال نے انڈیا کی طرف سے 1982 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا جبکہ 1987 میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا۔ انہوں نے سات سال تک اپنے ملک کی نمائندگی کی اور اس دوران انتہائی صابر کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے رہے۔اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے بھی دیگر کھلاڑیوں کی طرح کمنٹری شروع کردی تھی۔

TOPPOPULARRECENT