Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / ارویند کجریوال اور سنجے شرما پر بی جے پی رکن اسمبلی کا جوابی حملہ ۔ غیرجمہوری الفاظ کا استعمال۔

ارویند کجریوال اور سنجے شرما پر بی جے پی رکن اسمبلی کا جوابی حملہ ۔ غیرجمہوری الفاظ کا استعمال۔

سرجیکل حملوں کے متعلق شواہد فراہمی کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال اور مہارشٹرا کانگریس کے سربراہ سنجے نروپم ایک نیاتنازع کھڑا کردیا ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

اسی سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی رمیشوار شرما نے چہارشنبہ کے روز جوابی حملے میں کہاکہ سرجیکل حملے کے متعلق شواہد طلب کرنے والوں کا ایسا لوگوں میں شمار ہے جو والدین سے اپنی پیدائش کا بھی ویڈیو بطور ثبوت طلب کرتے ہوں۔

بھوپال کے رکن اسمبلی رامیشوارشرما نے اپنے زبانی حملے میں کہاکہ اروند کجریوال اور سنجے شرما نواز شریف کی زبان بول رہے ہیں۔ رمیشوار شرما نے کہاکہ انڈین آرمی کے خلاف بات کرنیوالے اور انڈین آرمی کی کاروائی پر یقین کے لئے واقعات کا ویڈیو طلب کرنے والے ارویندر کجریوال ‘ سنجے شرما اور دیگر سیاسی قائدین ’’اپنے والدین کی سہاگ رات کا ویڈیو‘‘ دیکھنے کے بعد ہی ان کی اولاد ہونے پر یقین کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں اس بات کوبھی شامل کیاکہ ایسے لوگ جو سرحد پر اپنی جانوں کی قربانی دیکر دیش اور دیش واسیوں کی حفاظت کرتے ہیں کی جانب سے کی گئی کاروائی پر یقین نہیں رکھتے ایسے لوگ دراصل ملک کے غدار ہیں اور پاکستانی ایجنٹ ہیں جن کے زبان سے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے الفاظ ادا ہوتے ہیں۔

ارویندکجریوال اور سنجے شرما کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب مذکورہ قائدین نے انڈین آرمی کی جانب سے خطہ قبضہ پر سرجیکل حملوں کو انجام دینے کی بات منظر عام پر آیا۔ بعدازاں ارویند کجریوال نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا مقصد پاکستان کی جانب سے خطہ قبضہ پر سرجیکل حملے کے انجام دئے جانے سے انکار کے جواب میں سرجیکل حملوں کے متعلق شواہد اور ویڈیوز پیش کرنے کی بات کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT