Monday , July 24 2017
Home / سیاسیات / ارکان اسمبلی بدعنوانی سے دو ر رہیں، یو پی میں تربیتی پروگرام

ارکان اسمبلی بدعنوانی سے دو ر رہیں، یو پی میں تربیتی پروگرام

لکھنؤ۔ 3۔مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسمبلی میں منتخب ہوکر آئے نئے اراکین کے دو روزہ تربیتی پروگرام میں ممبران اسمبلی کو بدعنوانی سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے قانون سازی کے عمل میں  اعتبار کے بحران پر تشویش ظا ہر کی گئی۔ممبران اسمبلی سے کہا گیا کہ وہ حلقہ اور ووٹروں کے لئے پوری طرف وقف ہوجانے کا جذبہ رکھیں تاکہ کئی بار منتخب ہوکر ایوان کا رکن بن سکیں۔ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے گورنر رام نائک نے بدعنوانی سے دور رہنے اور حلقہ میں ایمانداری سے کام کرنے کا مشورہ دیا تو چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے قانون سازی عمل کے سامنے اعتبار کے بحران کو چیلنج کے طور پر قبول کرنے کی اپیل کی۔  اس موقع پر نشان دہی کی گئی کہ افسوس کی بات ہے کہ ایوان میں بحث کم اور دیگر باتیں زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

 

مودی ’من کی بات‘کی بجائے ’گن کی بات ‘کریں:اُدھو
ممبئی۔3۔مئی(سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی فوجیوں کے ذریعہ ہندوستان کے دو فوجیوں کے بے رحمانہ قتل کے معاملے پر آج شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کو سبق سکھائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سبق سکھانا بہت ضروری ہے۔ ٹھاکرے نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ شب کہا کہ مودی اب اپنے ’من کی بات‘کرنے کے بجائے ’گن کی بات‘ کریں۔ پاکستان کو اسی کی زبان میں سمجھانا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دینا چاہئے ۔واضح رہے کہ شیوسینا مہاراشٹر میں بی جے پی کی اتحادی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT