Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ارکان اسمبلی و کونسل کیلئے حلقہ ترقیاتی فنڈز کی اجرائی کے احکام

ارکان اسمبلی و کونسل کیلئے حلقہ ترقیاتی فنڈز کی اجرائی کے احکام

حیدرآباد2 مارچ (سیاست نیوز) حکومت نے ارکان اسمبلی و کونسل کیلئے حلقہ ترقیاتی فنڈ جاری کرنے احکامات جاری کئے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ تلنگانہ میں تمام ارکان اسمبلی و کونسل کو ملاکر پہلے مرحلے کے تحت 210 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ۔ ہر رکن اسمبلی اور کونسل کو کم از کم 1.5 کروڑ روپئے حاصل ہوسکیں گے۔ حلقہ ترقیاتی فنڈ کے تحت ہر حلقہ کیلئے ارکان اسمبلی و کونسل کیلئے فی کس کم از کم سالانہ 3 کروڑ روپئے جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد حکومت فی الوقت مذکورہ رقومات جاری کئے۔ حکومت تلنگانہ کے اس اقدام پر ارکان اسمبلی و کونسل کی جانب سے حکومت بالخصوص چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT